The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

محدود عمرے کے دوسرے مرحلے کا ا?غاز، خواتین نمازیوں کے لیے انتظامات

14

اتوار اکتوبر
11:10

مکہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 18 اکتوبر2020ء) : سعودی عرب میں اتوار 18 اکتوبر سے محدود عمرے کے دوسرے مرحلے کا ا?غاز ہوگیا۔ مسجد الحرام کی انتظامیہ نے خواتین زائرین اور نمازیوں کے استقبال کی تیاریاں مکمل کر لیں۔
مسجد الحرام میں نمازی خواتین کی عبادت کے لیے جگہیں مختص ہیں جنہیں مصلی النسا کہا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

سبق ویب کے مطابق سربراہ انتظامیہ ڈاکٹر الانعود بنت خالد نے بتایا کہ خواتین کے لیے انتظامات عمرہ پروگرام کے دوسرے مرحلے کی شروعات کے تناظر میں کیے گئے ہیں۔

حرم مکی کی 75 فیصد گنجائش کے مطابق اجازت نامے جاری کیے جا رہے ہیں۔ ڈاکٹر الانعود بنت خالد نے بتایا کہ مسجد الحرام میں عمرہ اور نماز کے لیے ا?نے والی خواتین کی صحت وسلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تمام حفاظتی تدابیر مکمل ہیں۔ خواتین کیلیے نماز کے لیے مخصوص مقامات احتیاطی تدابیر سے ا?راستہ ہیں۔یاد رہے کہ محدود عمرہ پروگرام کا دوسرا مرحلہ اتوار 18 اکتوبر سے شروع ہو گیا ہے۔ اس میں2لاکھ 20 ہزار عمرہ زائرین اور 5 لاکھ 60 ہزار نمازی مسجد الحرام پہنچیں گے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More