The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

مجھے سینٹ کی خالی نشست پر جوکامیابی ملی ہے اس پر پارٹی اور تمام اتحادی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں‘نومنتخب سینیٹر میر خالد بزنجو

17

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 13 ستمبر2020ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر رہنماء نومنتخب سینیٹر میر خالد بزنجو نے کہاہے کہ مجھے سینٹ کی خالی نشست پر جوکامیابی ملی ہے اس پر پارٹی اور تمام اتحادی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے مجھے یہ رتبہ اور عزت دی، اس شرف پذیرائی پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان عالیانی اور پارٹی کے سینئر رہنماء آغا شکیل احمدخضداری کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھ پراعتماد کا اظہار کیا اور پوری پارٹی میں میرا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ پارٹی کے ہمدرد رہنماء آغا شکیل احمدخضدار ی کی وسعت نظری اور اپنائیت کا میں بے حد مشکور ہوں کہ جنہوں نے پارٹی میں سینٹ کی خالی نشست پر میری تجویز عمل میں لائی اور پوری جماعت نے ان کی اس تجویز کو خندہ پیشانی سے تسلیم کیا یہ میرے لیے اعزاز اور فخر کی بات ہے جسے میں مدتوں بھلانہیں پاؤنگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ میرا سینیٹر منتخب ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی میں علاقائی تفریق کو بالائے طاق رکھ کرصرف میرٹ اور بااعتماد رہنماؤں کی تجاویز کی روشنی میں فیصلے کیے جاتے ہیں۔ بلوچستان کے مسائل کے حل کے لئے اپنی توانائیاں صرف کروں اور ایوان بالا سینٹ میں بلوچستان کے عوام کے پیغام کو صحیح معنوں میں پہنچاؤں۔ چونکہ میرے پاس وقت کم اور خدمت سرانجام دینے کی ذمہ داریاں بہت زیادہ ہیں تاہم میں اپنی جماعت اور اتحادی جماعت کے ساتھیوں اور بلوچستان کے عوام کے اعتماد پر پورا اتر کر وفاق میں بلوچستان کی نمائندگی کابھر پورانداز میں حق ادا کرونگامیری یہ کوشش ہوگی جھالاوان کے عوام کے لئے خصوصی پیکج لیکر آؤں اور یہاں کے مسائل کو کم کرنے کی کوشش کروں۔ سینیٹر میر خالد بزنجو کا کہنا تھا کہ میری کامیابی اہلِ جھالاوان کے لئے بھی اعزاز کی بات ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کو سینٹ میں خضدار جھالاوان سے نمائندگی ملی۔انشاء اللہ آنے والے وقت میں اس کامیابی کے اثرات خضدار میں بھی ظہور پذیر ہونگے اور پارٹی خضدار میں نیا جذبہ لیکر مذید وسعت پذیراور عوام میں مقبول ہوگی آنے والے بلدیاتی الیکشن اور قومی الیکشن میں بلوچستان عوامی پارٹی خضدار میں عوامی قوت بن کر ابھرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More