The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

متروکہ وقف املاک بورڈکی ناجائز قابضین کیخلاف کارروائی،60کروڑ روپے سے زائد مالیت کی پراپرٹی واگزار کروا لی

6

پیر ستمبر
17:04

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) چیئرمین بورڈ ڈاکٹر عامر احمد کی ہدایات کے مطابق متروکہ وقف املاک بورڈ نے ناجائز قابضین کے خلاف بھر پور کارروائی کر تے ہو ئی60کروڑ روپے سے زائد مالیت کی قیمتی پراپرٹی واگزار کرواکے اس کا انتظام و انصرام سنبھال لیا۔ تر جما ن کے مطابق ،بورڈ کے ضلعی آفس جھنگ کے ڈپٹی ایڈمنسٹرٹیر محمد یاسر اکرم نے انسپکٹر محمد اسحاق و دیگر فیلڈ سٹاف کے ہمراہ چیئرمین بورڈ کے احکامات اور ایڈمنسٹریٹر فیصل آباد آصف رضا شیخ کی ہدایا ت کی روشنی میں شور کوٹ جنوبی میں واقع 471کنال اور جھنگ شمالی پرانا باغ میں واقع 43کنال 10مرلہ قیمتی پراپرٹی کو قبضہ گروپوں سے واگزار کروالیا، قابضین نے پراپرٹی مذکورہ پر دکانیں اور گھر تعمیر کر رکھے تھے جن کو ا پنے کمرشل استعمال میں لا چکے تھیجبکہ پراپرٹی کی مالیت60کروڑ سے بھی زیادہ مالیت کی بتائی جاتی ہے جس پرگزشتہ کئی سالوں سے قبضہ گروپ قابض تھے ۔

(جاری ہے)

بورڈ تر جما ن کا کہنا ہے کہ قبضہ مافیا نے محکمہ مال کے پٹواری اور رجسٹری برانچ جھنگ سے ساز باز کر کے محکمہ کی سینکڑوں کنال اراضی پر جعلی الاٹمنٹ و رجسٹری کے ذریعے قبضہ کر رکھاتھا۔ ڈاکٹر عامر احمد کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں ٹرسٹ بورڈ کی اراضی پر قابض ناجائز قابضین کے خلاف کارروائی کا عمل تیزی سے جار ی ہے اور ایسے افراد کے خلاف بھر پور قانونی کارروائی کی جائے گی ۔انہوںنے اس جرا ت مندانہ اقدام پرزونل ایڈمنسٹریٹر او ر ضلعی ڈپٹی ایڈمنسٹر سمیت دیگر سٹاف کی بورڈ کے بہترین مفاد میں کی گئی اس کارروائی کے اقدام کو سراہا ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More