The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کی جانب سے ’’صاف ہاتھ سب کیلئے‘‘ کے عنوان سے ایک مہم کا افتتاح … افتتاحی تقریب میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید ابراہیم الزعابی … مزید

4


Live Updates

افتتاحی تقریب میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید ابراہیم الزعابی نے قاید اعظم یونیورسٹی کو ہینڈ سینیٹائزرز کی امداد فراہم کی

بدھ ستمبر
21:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کی جانب سے ’’صاف ہاتھ سب کیلئے‘‘ کے عنوان سے ایک مہم کا افتتاح کر دیا گیا ،افتتاحی تقریب میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید ابراہیم الزعابی نے قاید اعظم یونیورسٹی کو ہینڈ سینیٹائزرز کی امداد فراہم کی۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے خلاف کوشیشوں میں اپنا حصہ ڈالتے ہویے متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے نے صاف ہاتھ سب کے لیے کے عنوان سے ایک مہم کا افتتاح کر دیا ۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید ابراہیم الزعابی نے جامعہ قائد اعظم میں ہینڈ سینیٹائزرز فراہم کئے اس موقع پر تقریب سے خطاب میں حمد عبید ابراہیم الزعابی نے کہاکہ متحدہ عرب امارات کی قیادت نے ہمیشہ پاکستان میں صحت اور تعلیم کے شعبوں کو اہمیت دی ہے ملک بھر میں جدید ترین ہسپتال اور تعلیمی ادارے یو اے ای کے انسان دوست اور رفاحی کردار کا عکاس ہیں دس لاکھ سے زائد پاکستانی متحدہ عرب امارات میں پرامن اور خوشحال زندگی گزار رہے ہیں اور امارات کی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، تقریب میں قائد اعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے سفیر کو تعریفی اسناد بھی دی گئیں۔



متحدہ عرب امارات،اسرائیل امن معاہدہ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More