The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

متحدہ عرب امارات اور بحرین کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کے لئے معاہدہ پر دستخط

25


Live Updates

منگل ستمبر
23:50

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) امریکی ثالثی میں متحدہ عرب امارات اور بحرین کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کے لئے معاہدہ پر دستخط کردیئے گئے ۔معاہدہ پر دستخط کی تقریب منگل کو وائٹ ہاؤس میں ہوئی۔

(جاری ہے)

معاہدہ پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ ، اسرائیلی وزیر اعظم اور یو اے ای اور بحرین کے وزرائے خارجہ نے دستخط کئے، بعد ازاں صدر ٹرمپ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سرائیل سے سفارتی تعلقات کے لیے مزید کئی ممالک تیار ہیں جن سے بات چیت جاری ہے، ان ممالک کی تعداد پانچ یا چھ ہے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک تنازعات کی صورتحال سے تنگ آ چکے ہیں، سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی بہت مفید گفتگو ہوئی ہے، بقول ان کے کچھ دنوں میں بہت اچھی باتیں سامنے آئیں گی۔واضح رہے کہ معاہدے کے بعد اسرائیل کو تسلیم کرنے والی عرب ریاستوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے، اس سے پہلے مصر 1979 اور اردن 1994 میں اسرائیل کو تسلیم کر چکے ہیں۔



متحدہ عرب امارات،اسرائیل امن معاہدہ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More