The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

متحدہ عرب امارات اور بحرین نے اسرائیل کیساتھ امن معاہدے پر دستخط کر دیے … اسرائیل کو تسلیم کرنے والے عرب اسلامی ممالک کی تعداد 4 ہوگئی، مصر اور اردن دہائیوں پہلے اسرائیل … مزید

16

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 ستمبر2020ء) متحدہ عرب امارات اور بحرین نے اسرائیل کیساتھ امن معاہدے پر دستخط کر دیے، اسرائیل کو تسلیم کرنے والے عرب اسلامی ممالک کی تعداد 4 ہوگئی، مصر اور اردن دہائیوں پہلے اسرائیل کیساتھ تعلقات قائم کر چکے۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات اور بحرین نے اسرائیل کیساتھ امن معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ امن معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ہوئی۔ تقریب کی میزبانی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کی۔ جبکہ متحدہ عرب امارات اور بحرین کی جانب سے ان کے وزرائے خارجہ نے تقریب میں شرکت کی۔ امن معاہدے پر دستخط کیے جانے کے بعد متحدہ عرب امارات اور بحرین نے اسرائیل کو باقاعدہ طور پر تسلیم کر لیا ہے۔ یوں اسرائیل کو تسلیم کرنے والے عرب اسلامی ممالک کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

مصر اور اردن دہائیوں قبل اسرائیل کو تسلیم کر چکے ہیں۔ اسرائیل کیساتھ امن معاہدے کے حوالے سے امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات سے فلسطینیوں کی حقوق اور الگ ریاست کی جدوجہد متاثر نہیں ہوگی۔ یہ معاہدہ مشرقی وسطی کی ترقی کے لیے اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔ دوسری جانب بحرین کے وزیر داخلہ میجر جنرل الشیخ راشد بن عبداللہ آل خلیفہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ امن معاہدہ ملک اور قوم کے وسیع تر مفاد میں کیا۔ تاہم اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ بحرین نے فلسطین کے حوالے سے اپنی پالیسی تبدیل کی ہے۔ اگر قضیہ فلسطین ہمارے عرب مسائل کا حصہ ہے تو بحرین مسئلہ فلسطین کو پہلی ترجیح دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے کا اعلان فلسطینی قوم کے حقوق کی نفی کرنا اور قضیہ فلسطین سے دست بردار نہیں۔ بحرین تنازع فلسطین کے منصفانہ اور دیر پا حل کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More