The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

متحدہ سنی کونسل کا ڈاکٹرعادل خان کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر تشویش کااظہار ،احتجاجی مظاہرے کا اعلان

25

ہفتہ اکتوبر
19:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) متحدہ سنی کونسل نے ممتاز عالم دین ڈاکٹر عادل خان کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرے کا اعلان کردیا۔ہفتہ کو متحدہ سنی کونسل کے امیر مولانا قاضی عبدالرشید نے اسلام آباد میں دیگر علمائے کرام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی میں مولانا عادل خان کی شہادت نے پوری قوم کو اضطراب اور بے چینی میں مبتلا کر دیا،علمائے کرام کی شہادت پوری ملت اسلامیہ کا نقصان ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ مولانا عادل خان نے ملائیشیا اور امریکہ میں دین کی خدمت کی،پاکستان آتے ہی ان کو شہید کر دیا گیا قاضی عبدالرشید نے کہا کہ مولانا عادل خان کی شہادت کے آٹھ دن بعد بھی قاتل۔پکڑے نہیں جا سکے ،ہم سوچنے پر مجبور ہیں کہ سیکیورٹی ایجنسیاں اور ادارے اتنے مفلوج ہیں کہ فوٹیج موجود ہونے کے باوجود قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جا سکا، حکومت ملک میں امن چاہتی ہے تو مولانا عادل خان کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرے اور پاکستان میں علماء کرام کی حفاظت کیلئے حکومت قانون سازی کرے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More