The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

مبینہ دولہا کا نام ای سی ایل میں ڈالنے اور شناختی کارڈ بلاک کرکے فوجداری کارروائی کا حکم ، … ہائیکور ٹ کا لڑکا بن کر لڑکی سے شادی کیس فیصلہ

11

ہائیکور ٹ کا لڑکا بن کر لڑکی سے شادی کیس فیصلہ

منگل ستمبر
14:43

مبینہ دولہا کا نام ای سی ایل میں ڈالنے اور شناختی کارڈ بلاک کرکے فوجداری ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں لڑکا بن کرلڑکی سے شادی کرنے کے خلاف درخواست کا فیصلہ سناتے ہوئے مبینہ دولہا کا نام ای سی ایل میں ڈالنے اور شناختی کارڈ بلاک کرکے فوجداری کارروائی کا حکم دے دیا۔ سماعت لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صادق محمود خرم نے کی۔ ٹیکسلا کی 2 لڑکیوں کی آپس میں شادی کے خلاف درخواست نیہا کے والد امجد علی نے دائر کی تھی۔

(جاری ہے)

عدالت نے مبینہ دولہا علی آکاش کو بادی النظر میں دستیاب ریکارڈ کے مطابق لڑکی قراردے دیا ۔عدالت نے کہاکہ ملزمہ مبینہ دولہا علی آکاش عرف عاصمہ کے خلاف فوجداری کارروائی کی جائے۔ عدالتی حکم میں کہاگیاکہ علی آکاش کا نام ای سی ایل میں شامل کرکے شناختی کارڈ بلاک کیا جائے، عدالت نے ملزم کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے۔ عدالتی حکم پرمبینہ دلہن نیہاعلی کی والد اور والدہ سے تین گھنٹے ملاقات کی ، مبینہ دلہن کو لاہور کی این جی او کے حوالے کرنے کی درخواست بھی مسترد کر دی گئی ۔ عدالت نے کہاکہ نیہا علی جب چاہے والدین کے ساتھ جاسکتی ہے۔ مبینہ دلہن نیہا علی نے بھی این جی او کے پاس جانے سے انکار کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More