The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ماڈل کورٹس نے 310 مقدمات کا فیصلہ سنا دیا

7

بدھ ستمبر
18:19

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) ملک بھر کی ماڈل کورٹس نے گزشتہ روز مجموعی طور پر 310 مقدمات کا فیصلہ سنا کر زیر سماعت کیسز میں 363 افراد کی شہادتیں بھی قلمبند کر لیں، ڈی جی مانیٹرنگ سیل سہیل ناصر کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے قتل کے 24 اور منشیات کے 43 مقدمات کا فیصلہ سنا دیا، اسلام آباد میں قتل کا ایک، پنجاب میں قتل کے دو اور منشیات کے 19، خیبرپختونخوا میں قتل کی9 اور منشیات کی11، بلوچستان میں قتل و منشیات کا ایک، ایک جبکہ سندھ میں قتل کے 9 اور منشیات کے 12 مقدمات کا فیصلہ ہوا، 14مجرمان کو عمر قید اور دیگر 14مجرمان کو مجموعی طور پر 76 سال ایک ماہ 7 دن قید اور 1131999روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، اسی طرح ماڈل سول ایپلٹ کورٹس نے مجموعی طور پر 126دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخواست نگرانی کے فیصلے کر دیئے جبکہ ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نی119 مقدمات کا فیصلہ کیا، تمام عدالتوں نے کل 271 گواہان کے بیانات قلمبند کرکے 38 مجرمان کو 12سال 4 ماہ اور 13 دن قید اور 632332روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More