The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

مانسہرہ،ڈھوڈیال ھزارہ یونیورسٹی کا ملازم 25 سالہ نوجوان بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق

6

اتوار ستمبر
19:35

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 13 ستمبر2020ء) ڈھوڈیال ھزارہ یونیورسٹی کا ملازم 25 سالہ نوجوان بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔باخبرذرائع سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق ھزارہ یونیورسٹی میں کنٹریکٹ پر ملازمت کرنے والا 25 سالہ نوجوان طیب ساکنہ پرے ڈھوڈیال ھزارہ یونیورسٹی کے سامنے دکان کی چھت پرکیبل کی تار ٹھیک کرنے کے لیئے چڑا۔

(جاری ہے)

کیبل کی تار ٹھیک کرتے ھوئے گھر کے اوپر سے گزرنے والی بجلی کی تاروں کے ساتھ ٹکراگیا۔جس کوتشویش ناک حالت میں ھسپتال پہنچانے کی کوشش کی گئی مگر ھزارہ یونیورسٹی کی انتظامیہ کی جانب سے بروقت ایمبولینس فراہم نہ کرنے کے باعث راستے میں دم توڑ گیا۔نوجوان کی موت کا ذمہ دار ھزارہ یونیورسٹی کے ایمبولینس انچارج کو قرار دیاجارہاھے۔جنھوں نے ایمبولینس فراہم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔اس کے خلاف عوام نے احتجاج بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More