The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

مانانوالہ: اوباش صفت ملزم نے 7 سالہ معصوم بچی کو ورغلا کر قبرستان میں لے جا کر درندگی کی انتہا کرتے ہوئے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا … اہل علاقہ سراپا احتجاج تھانہ صفدر آباد … مزید

10

اہل علاقہ سراپا احتجاج تھانہ صفدر آباد پولیس کے ایس ایچ او رانا محمد اکرم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم گرفتار کرکے ملزم گرفتار کر کے کارروائی شروع کردی

منگل ستمبر
19:49

مانانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 15 ستمبر2020ء) مانانوالہ کے نواحی علاقہ گل والہ میں اوباش صفت ملزم نے 7 سالہ معصوم بچی کو ورغلا کر قبرستان میں لے جا کر درندگی کی انتہا کرتے ہوئے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اہل علاقہ سراپا احتجاج تھانہ صفدر آباد پولیس کے ایس ایچ او رانا محمد اکرم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم گرفتار کرکے ملزم گرفتار کر کے کارروائی شروع کردی تفصیلات کے مطابق مانانوالہ کے نواحی گاؤں گل والہ چک نمبر 170 میں ایک اور معصوم بچی سے جنسی زیادتی کا دلخراش واقعہ پیش آ گیا مزکورہ گاؤں کے رہاشی درندہ صفت ملزم حسن اختر ولد کرامت علی نے 7 سالہ معصوم بچی زوحہ نور کو کھانے کی چیز کا جھانسہ دے کر ورغلا کر موٹرسائیکل پر بٹھا کر نزدیکی قبرستان لے گیا اور درندگی کی انتہا کرتے ہوئے معصوم بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اہل علاقہ سراپا احتجاج تھانہ صفدر آباد پولیس کے فرض شناس نامور پولیس انسپکٹر ایس ایچ او رانا محمد اکرم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے درندہ صفت ملزم حسن اختر کو گرفتار کرلیا ہے اور صداقت علی ولد اسحاق کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے زیادتی کا نشانہ بننے والی زوحہ نور کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اہل علاقہ نے ایس ایچ او صفدر آباد رانا محمد اکرم کو بروقت کارروائی کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے =

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More