The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

مالی بے قاعدگیوں میں ملوث بلدیہ شرقی کے 3 ملازم معطل

26

ہفتہ اکتوبر 16:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) لوکل گورئمنٹ بورڈ سندھ کی انکوائری رپورٹ آنے پر بلدیہ شرقی کے شعبہ اشتہارات میں سنگین مالی بے قاعدگیوں میں ملوث 3افسران و ملازمین کو معطل کر دیا گیا، ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ سے جواب طلب کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ بلدیات سندھ کے مطابق معطل شدہ ڈپٹی ڈائریکٹر افسر محکمے میں واپس بھیج دیا گیا ، ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ بلدیہ شرقی جاوید کلہوڑ کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا گیا۔

جاوید کلہوڑ سے 7یوم میں سائن بورڈ، وال پیسٹنگ، اسٹیمر اور برج پینل میں ہونے والی بے قاعدگیوں پر وضاحت طلب کی گئی ہے۔جاری نوٹیفیکشن کے مطابق معطل ہونے والوں میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ وقاص سومرو، اسسٹنٹ فضل عباس اورکلرک اخلاق شامل ہیں۔معطل شدہ وقاص سومرو کو ان کے اصل محکمے لیاری ڈیویلپمنٹ اتھارٹی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More