The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

مالی اہداف حاصل کرنے کے لیئے حکمت عملی بنائی جائے، نثار میمن

29

منگل ستمبر
18:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) پاکستان ریلویز کے نئے تعینات ہونے والے سی ای او نثار احمد میمن نے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ آفس کراچی کا دورہ کیا اور پسینجر اور فریٹ ٹرین ٹریں آپریشن کے متعلق افسران سے اہم میٹنگ کی۔ میٹنگ میں میں ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلویز کراچی ارشد سلام خٹک، منیجنگ ڈائریکٹر پی آر ایف ٹی سی غلام دستگیر خان، چیف مکینیکل انجینئر کیرج اینڈ ویگن غلام قاسم اور کراچی ڈویژن کے تمام ڈپٹی ڈی ایس اور ڈویژنل افسران نے شرکت کی۔سی ای او کو پسینجر اور فریٹ ٹرین آپریشن کے متعلق بالخصوص حالیہ بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی آگاہی دی گئی۔ کراچی ڈویژن کے انتظامی امور جن میں بھرتیاں اور دیگر معاملات شامل ہیں ان کے بارے میں بھی سی ای او کو بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

سی ای او نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ مکمل ہم آہنگی کے ساتھ مل کر ریلویز کے مالی احداف حاصل کرنے کے لیئے ایک جامع حکمت عملی مرتب دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے چند مہینوں میں ٹرین آپریشن کی معطلی اور پھر ایس او پیز پر عملدر آمد کی وجہ سے مالی کمی کا سامنا ہوا ہے اور اب صرف افسران کی محنت ہی مالی احداف حاصل کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔۔انہوں نے تمام انتظامی اور آپریشنل معاملات پر کراچی ڈویژن کو ریلویز ہیڈ کوارٹڑز کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More