The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

مالٹے، گریپ فروٹس ، سیڈلیس کنوکی تیزی سے افزائش نسل بذریعہ پیوند کاری بھی ممکن ہے، سسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت

5

جمعرات ستمبر
14:03

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) محکمہ زراعت (پلانٹ پروٹیکشن ) کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسرار احمد نے کہا ہے کہ باغبانوں کو چاہیے کہ وہ ترشاوہ پھلوں کونائٹروجن کھاد کی تیسری قسط رواں ہفتہ کے دوران ڈال دیں کیونکہ ستمبر کے اواخر میں ترشاوہ پھل کی بڑھوتری کا عمل تیزی سے جاری ہوتاہے اور نئے شگوفے بھی پھوٹتے ہیں اس لئے کھاد ڈالنے میں کسی کوتاہی کا مظاہرہ نہ کیاجائے اور کچے گلے بھی ختم کردیئے جائیں ۔

(جاری ہے)

اے پی پی سے بات چیت کے دوران انہوںنے کہا کہ ترشاوہ پودوںکی افزائش نسل زیادہ تر نباتاتی طریقوں سے کی جاتی ہے کیونکہ اس طرح پودے جلد بار آور ہو جاتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ روٹ سٹاک کاپھل جب برداشت کے قریب ہوتاہے تو اسے توڑ کرکسی خاص جگہ پر اکٹھا کرلینا چاہیے اور بعد ازاں تیز چاقوسے گولائی میں اس طرح چک لگائی جائے کہ چاقو پھل کے چھلکے تک ہی محدود رہے ۔ انہوںنے کہاکہ اس طرح گودے سے بیج نکال کر بہتر استعمال میں لایا جاسکتاہے جبکہ نرسری ابتدائی مراحل میں مختلف بیماریوںکا شکار ہو سکتی ہے لہٰذا بیج بونے کا عمل ستمبرکے آخر تک مکمل کرلیا جائے تاہم اسے فروری میں بھی کاشت کیاجاسکتاہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More