The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

مالاکنڈ، لیویز نے بھاری مقدار میں چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

6

اتوار ستمبر
16:45

مالاکنڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 13 ستمبر2020ء) لیویز تھانہ آلہ ڈھنڈ ڈھیری نے بھاری مقدار میں چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، موٹر کار کے خفیہ خانوں سے چھ کلو چرس برآمدکرکے پشاور پولیس اہلکار سمیت دو ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے آلہ ڈھنڈلیویزپوسٹ کے پوسٹ کمانڈر نیک رحمان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ ڈپٹی کمشنرریحان خٹک اور اسسٹنٹ کمشنر سہیل احمدکی خصوصی ہدایات پر سماج دشمن عناصراورمنشیات فروشوں کے گردگھیراتنگ کیاہواہے، خٴْفیہ اطلاع ملنے پر محرران محب خان، شہروز خان، مبارک زیب اور طفیل خان ودیگر نفری کے ہمراہ شراب درہ امان درہ چوک میں ناکہ بندی کی اورایک مشکوک موٹرکار، جس پر پولیس کی نمبر پلیٹ لی گی ہوئی تھی، سے دوران تلاشی خفیہ خانوں سے چھ کلو چرس برآمد کرکے گاڑی میں سوار دو ملز مان بلال احمد اور شکیل احمد کو گرفتار کرکے انکے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا جبکہ بلال نامی ملزم پشاور پولیس کا اہلکا ر بتایا جاتا ہے۔

پوسٹ کمانڈرکاکہناہے کہ ملزمان سے تفتیش کاعمل جاری ہے یہ بعد میں معلوم ہوگاکہ منشیات کہاں سمگل کی جارہی تھی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More