The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ماضی کو لے کر رونے پیٹنے کی بجائے مستقبل کیلئے پیشرفت کرنی چاہیے‘ فہد مصطفی … معیار گرنے کی وجہ سے فلم بین سینمائوں سے دور ہوتے گئے ‘ اداکار کی انٹر ویو میں گفتگو

9

معیار گرنے کی وجہ سے فلم بین سینمائوں سے دور ہوتے گئے ‘ اداکار کی انٹر ویو میں گفتگو

اتوار اکتوبر
10:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) نامور اداکار فہد مصطفی نے کہا ہے کہ زندگی میں انسان سے بہت سی غلطیاں ہوتی ہیں مگر ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ انسان ماضی کو لے کر رونے پیٹنے میں لگا رہے ، ان غلطیوں سے سیکھتے ہوئے نئے عزم اور حوصلے کے ساتھ مستقبل کیلئے پیشرفت کرنی چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ فلم انڈسٹری کے زوال کا شکار ہونے کی بنیادی وجہ وہ پروڈیوسر اور ڈائریکٹر تھے جنہوں نے فلموںکا معیار گرا دیا اور آہستہ آہستہ فلم بین سینما سے دور ہوتے گئے ، اچھے ڈائریکٹروں اور رائٹروں کے گھر بیٹھنے سے بھی فلم انڈسٹری کو نقصان ہوا مگر اب فلم انڈسٹری کی بحالی کا نیا دور شروع ہوا ہے اور امید ہے کہ آئندہ چند سالوں میں فلم انڈسٹری کا بحران ختم ہو جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ کراچی فلموں کا بڑا مرکزی بن چکا ہے لیکن میری خواہش ہے کہ لاہور میں بھی دوبارہ اسی طرح سر گرمیاں شروع ہوں ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More