The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ماسٹر پلان آف قربان لائن کی تیاری کے لیے پانچ کمپنیوںنے اپنی تجاویز جمع کروا دیں

11

منگل ستمبر
22:50

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) آئی جی پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ ٹرانسپورٹ پنجاب، ڈاکٹر اکبر ناصر خان کی زیر نگرانی ماسٹر پلان آف قربان لائن کی تیاری کے لیے مختلف فرم ہائے سے تجاویز طلب کی گئی تھیں جس کے لیے پانچ کمپنیوں، نیو ویژن انجینئرنگ کنسلٹینٹ، اسلام آباد، شہر ساز پرائیویٹ لمٹیڈ، لاہور، اے این ایس ایسوسی ایٹس لاہور، وزیون انٹیر یئرز پرائیویٹ لمٹیڈ، لاہور اور گائیڈ ان پرائیویٹ لمٹیڈ لاہور نے اپنی تجاویز جمع کروائی ہیں۔

(جاری ہے)

ان تمام کمپنیوں کی طرف سے موصول ہونے والی تجاویز کی جانچ پڑتال کے لیے ایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن اور ایس ایس پی موٹر ٹرانسپورٹ ونگ کی زیر نگرانی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو اپنی سفارشات پانچ روز کے اندر جمع کروائیں گی جس کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More