The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ماحولیاتی آلودگی پھیلانے پر صوبے بھر میں ساڑھے سولہ ہزار (16500)گاڑیوں کو چالان جاری: سیکریٹری ٹرانسپورٹ … گاڑیوں کی چیکنگ کی مد میں تقریباً ایک کروڑ 95 لاکھ روپے حکومت … مزید

3

گاڑیوں کی چیکنگ کی مد میں تقریباً ایک کروڑ 95 لاکھ روپے حکومت کو موصول: محکمہ ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا

اتوار ستمبر
20:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 13 ستمبر2020ء) ماحولیاتی آلودگی پھیلانے پر صوبے بھر میں ساڑھے سولہ ہزار (16500)گاڑیوں کو چالان جاری کیا گیا ہے اور گاڑیوں کی چیکنگ کی مد میں تقریباً ایک کروڑ 95 لاکھ روپے حکومت کو موصول ہو چکے ہیں۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے منیجر ویٹس کے جاری شدہ اعداد و شمار کے مطابق پچھلے چودہ مہینوں کے دوران کل تقریباً ایک لاکھ گاڑیوں کی چیکنگ ہوئی۔ جس میں سے قومی ماحولیاتی آلودگی کے معیار پر تقریباً 84500 گاڑیاں فٹ اور 16500 خراب پائی گئیں۔

(جاری ہے)

سیکریٹری ٹرانسپورٹ ذاکر حسین آفریدی کے مطابق ماحولیاتی آلودگی کے معیار پر پورا نہ اترنے والی گاڑیوں پر اسی وقت جرمانے عائد کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری کی ہدایت پر (VETS) مہم اب بھی صوبے کے چار اضلاع پشاور، سوات، مردان، ایبٹ آباد میں زور و شور سے جاری ہے اور روزانہ کی بنیاد پر محکمہ ٹرانسپورٹ ویٹس مہم کا عملہ ٹریفک پولیس کی نگرانی میں گاڑیوں کی چیکنگ میں مصروف ہے اور عام عوام کی آگاہی کے لئے گاڑیوں کے اخراج کی جانچ کا نظام (ویٹس) بارے جگہ جگہ وال پیپرز اور بینرز ڈسپلے کئے گئے ہیں اور ہینڈ بلز مفت تقسیم کئے جارہے ہیں ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ ارشد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ ماحول کی حفاظت ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے اسلئے گاڑیوں سے نکلنے والے خطرناک دھویں کو کنٹرول کرنے لئے آج ہی اپنی گاڑی (VETS) سے چیک کروائیں اور ماحول دوست ہونے کا ثبوت دیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More