The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ماحولیاتی آلودگی سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،محمد اشتیاق ارمڑ … وزیراعظم عمران خان کی بہتر قیادت میں آج موسمیاتی تبدیلی پر قابو پا … مزید

14

وزیراعظم عمران خان کی بہتر قیادت میں آج موسمیاتی تبدیلی پر قابو پا نے سرسبز پاکستان کا خواب پورا ہو رہا ہے،وزیر جنگلات خیبرپختونخوا

بدھ ستمبر
18:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) خیبرپختونخوا کے وزیر جنگلات وماحولیات اور جنگلی حیات سید محمد اشتیاق ارمڑ نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی ایک بڑا چیلنج ہے اور ماحولیاتی آلودگی سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور بڑے پیمانے پر شجرکاری کے ذریعہ ہی اس چیلنج سے نمٹا جا سکتا ہے۔ وہ پشاور میں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

وزیر جنگلات نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی بہتر قیادت میں آج موسمیاتی تبدیلی پر قابو پا نے سرسبز پاکستان کا خواب پورا ہو رہا ہے اور تحریک انصاف حکومت نے موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کا پختہ عزم کر رکھا ہے اور موسمیاتی تبدیلی تدارک کیلئے جنگلات کے فروغ و ترقی کیلئے بروقت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ جنگلات میں اضافے سے جنگلی حیات کو بھی خوشگوار ماحول میسر آئیگا۔ اُنہوں نے مزیدکہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے صوبے میں 29 ایکڑپرمنفرد چڑیا گھر کا قیام یقینی بنایا اور اس میں دنیا کی قیمتی جانوروں کی افزائش نسل میں اضا فے ،چھو ٹے بچو ں اور عوام کے لطف اندوزی کیلئے مزیدمؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More