The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ماحولیاتی آلودگی، پلاسٹک بیگز کے مکمل خاتمے کا فیصلہ

14

اتوار اکتوبر
16:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) سیکرٹری ماحولیات زاہد حسین نے پلاسٹک بیگ کے مکمل خاتمے کی سمری وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کوارسال کر دی۔

(جاری ہے)

سیکرٹری ماحولیات زاہد حسین نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے کہاکہ ایک سال تک صوبے میں پلاسٹک بیگز کا استعمال مکمل طور پر بند کردیا جائے گا اور اس کی پیداوار بھی بند کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جار ہے ہیں۔

بڑے سٹورز پر پہلے ہی پلاسٹک بیگز کا استعمال روک دیا گیا، وزیراعلی کی منظوری کے بعد عام دکانوں اور جنرل سٹورز پر بھی اس کا استعمال روک دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ ماحولیات اس سلسلہ میں ہنگامی طور پراقدامات کر رہا ہے اور پیداوار روکنے کیلئے پلاسٹک بیگز بنانیوالی کمپنیوں سے بھی رابطے کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More