The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے والد 94 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

7

بدھ ستمبر
22:54

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس (ولیم ہنری گیٹس جونیئر) کے والد 94 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔بل گیٹس نے اپنے آفیشل بلاگ میں اس بارے میں بتایا کہ ان کے والد ولیم ہنری گیٹس سنیئر (بل گیٹس سنیئر) انتقال کرگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ اتنے طویل عرصے تک ہماری زندگیوں میں اتنے زبردست انسان موجود رہے۔

(جاری ہے)

بل گیٹس نے بتایا کہ ان کے فلاحی ادارے بل اینڈ ملینڈا گیٹس کے آغاز کے لیے والد نے بنیادی کردار ادا کیا جو مائیکرو سافٹ سے الگ ہونے کے بعد بل گیٹس کی توجہ کا مرکز بنا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ادارہ میرے والد کے بغیر ایسا نہ ہوتا جیسا آج ہے،گیٹس سنیئر 2000 میں اس ادارے کے آغاز کے بعد شریک چیئرمین کے طور پر کام کرتے رہے تھے۔بیان میں ان کی موت کی وجہ بیان نہیں کی گئی مگر وہ طویل عرصے سے الزائمر کے مرض کا شکار تھے جس سے ان کی صحت بہت زیادہ متاثر ہوئی تھی۔بل گیٹس نے لکھا کہ لوگ میرے والد سے پوچھتے تھے کہ اگر وہ حقیقی بل گیٹس ہوتے تو کیا ہوتا، مگر حقیقت تو یہی ہے وہی وہ سب کچھ ہے جو میں بننے کی کوشش کرتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More