The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

لیبیا کے وزیراعظم فیاض السراج کا ملکی تنازعات کے سیاسی حل کے لیے اکتوبر کے اختتام تک اپنا عہدہ چھوڑنے کا عندیہ

6

جمعرات ستمبر
11:59

لیبیا کے وزیراعظم فیاض السراج کا ملکی تنازعات کے سیاسی حل کے لیے اکتوبر ..
طرابلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) لیبیا کے وزیراعظم فیاض السراج نے ملک کے تنازعات کے سیاسی حل کے لیے اکتوبر کے اختتام تک اپنا عہدہ چھوڑ دینے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز ٹی وی اپنے خطاب میں کہا کہ ان کی ان کی مخلصانہ خواہش ہے کہ وہ اکتوبر کے اختتام تک اپنے فرائض منصبی آئندہ اگزیکٹو اتھارٹی کو منتقل کردیں جس کا مقصد ملک کے جاری سیاسی کشیدگی کے خاتمے اور تنازعات کے سیاسی حل کے لیے نئی راہیں تلاش کرنا ہے۔

فیاض السراج دارلاحکومت طرابلس میں گورنمنٹ آف نیشنل ایکرڈ(جی این ای) کے سربراہ ہیں جبکہ مشرقی لیبیا اور جنوب کے زیادہ تر حصوں پر خلیفہ حفتر کی فوج قابض ہے۔ واضح رہے کہ فیاض السراج کی واپسی سے گورنمنٹ نیشنل اکارڈ (جی این ای) کے دیگر سینیئر شخصیات اور دارالحکومت طرابلس اور ساحلی شہر مسراٹا کے مسلح گروپوں کے درمیان نئی کشیدگی جنم لے سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More