The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

لیبیا میں سیاسی مکالمے کا مقصد قومی یکجہتی کی حکومت اور جلد انتخابات … ْ اقوام متحدہ کے مشن کی سرپرستی میں مکالمے کا آغاز رواں ماہ کی 26 تاریخ کو انٹرنیٹ کے ذریعے ہو گا

12

ْ اقوام متحدہ کے مشن کی سرپرستی میں مکالمے کا آغاز رواں ماہ کی 26 تاریخ کو انٹرنیٹ کے ذریعے ہو گا

ہفتہ اکتوبر
16:27

ْطرابلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) لیبیا کے لیے اقوام متحدہ کے مشن کی خاتون سربراہ اسٹیفنی ولیمز نے بعض لیبیائی شخصیات کو لیبیا کے سیاسی مکالمے ایل پی ڈی ایف میں شرکت کی دعوت دی ہے، اس حوالے سے متوقع طور پر 26 اکتوبر سے شروع ہونے والی ملاقاتوں کی بعض تفصیلات سامنے آئی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق مکالمے کی دعوت سے متعلق تفصیلات میں بتایاگیاکہ اقوام متحدہ کے مشن کی سرپرستی میں مکالمے کا آغاز رواں ماہ کی 26 تاریخ کو انٹرنیٹ کے ذریعے ہو گا۔ کرونا وائرس کی لہر کے سبب سیشنز اور ملاقاتوں کا سلسلہ ورچوئل ہو گا۔مکالمے کا دوسرا دور نومبر کے آغاز میں براہ راست صورت میں تونس کی میزبانی میں ہو گا۔مذکورہ ملاقاتوں کا مقصد لیبیا میں قومی یکجہتی کی حکومت تشکیل دینا ہے جو جلد از جلد ممکنہ وقت میں رام انتخابات کے اجرا کی تیاری کرے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے مشن نے گذشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ لیبیائی فریقوں کے بیچ جامع بات چیت تونس میں دوبارہ شروع ہو گی تاہم اس حوالے سے شرط عائد کی گئی تھی کہ لیبیا میں آئندہ ایگزیکٹو اتھارٹی میں کسی بھی منصب کا خواہش مند فرد بات چیت میں شریک نہیں ہو گا۔

اسی طرح مشن کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اقوام متحدہ جنیوا میں 19 اکتوبر سے مشترکہ عسکری کمیٹی کے دونوں وفود (5 + 5) کے درمیان براہ راست بات چیت کی نگرانی بھی کرے گا۔مشن کے مطابق مکالمے میں شرکت کے لیے لیبیا کے مختلف مرکزی طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کا انتخاب کیا جائے گا۔ یہ منصفانہ جغرافیائی، نسلی، سیاسی، قبائلی اور سماجی نمائندگی کی بنیاد پر ہو گا۔ اس حوالے سے نوجوانوں اور خواتین کو خصوصی توجہ دی جائے گی۔یاد رہے کہ حالیہ ہفتوں کے دوران سوئٹزرلینڈ سے لے کر مراکش اور قاہرہ تک بین الاقوامی سطح پر کوششوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ بڑھ گیا۔ اس کا مقصد لیبیا کے بحران کے حل تک پہنچنا ہے۔ لیبیا 2011 میں کرنل معمر قذافی کی حکومت کے سقوط کے بعد سے انارکی میں ڈوبا ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More