The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

لیاری بلوچ فٹبال کلب کے نو منتخب عہدے داران کا چنائو عمل میں لایا گیا … صدر عبدالجلیل، جنرل سیکریٹری رحیم بخش اور خازن شیر علی کوسال 2020اور2021 منتخب کیا گیا

6

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) لیاری بلوچ فٹبال کلب کا ایک اہم جنرل باڈی اجلاس کلب کی نئے عہدیداران کے چنائو کے سلسلے میں سال 2020ء اور2021 کیلئے کلب ہٰذا میں منعقد ہوا، جس میں تمام کھلاڑیوں، کلب کے معززین اور عہدیداران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، تلاوت کلام پاک کے بعد اجلاس کا باقاعدہ آغاز ہوا، اجلاس میں سال 2020ء اور 2021ء کیلئے نئے عہدیداران کے چنائو کیلئے قرارداد پیش کی گئی، جسے بھاری اکثریت سے منظور کرلیا گیا۔

صدر، جنرل سیکریٹری اور خازن کے لئے تین نام پیش کئے گئے ۔ جس کو کثرت رائے سے منظور کیا گیا، صدر عبدالجلیل ولد عبدالعزیز خان، جنرل سیکریٹری رحیم بخش ولد خیرمحمد اور خازن شیر علی ولد محمد صدیق کو منتخب کیا گیا،اجلاس میں سابقہ عہدیداران کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا، نئے عہدیداران سال 2020ء اور 2021کے لئے نامزد کئے گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More