The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

لکی مروت‘ ضلعی انتظامیہ نے شاپنگ کے لئے ماحول دوست تھیلوں کے استعمال کی افادیت سے متعلق آگہی مہم شروع کردی

14

اتوار اکتوبر
14:30

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) ضلعی انتظامیہ نے شاپنگ کے لئے ماحول دوست تھیلوں کے استعمال کی افادیت سے متعلق آگہی مہم شروع کردی۔

(جاری ہے)

پلاسٹک فری لکی مروت مہم کے دوران تاجروں پر واضح کیا گیا ہے کہ صوبائی حکومت نے پولی تھین بیگز کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کررکھی ہے کیونکہ یہ ماحول کے لئے خطرناک ہیں، اس لئے تاجر پلاسٹک بیگز کا استعمال فوری طور پر ترک کریں اور اس کی جگہ ماحول دوست تھیلوں کے استعمال کوفروغ دیں۔ تاجروں پرمزید واضح کیا گیا ہے کہ ان کی دکانوں اور گوداموں میں پلاسٹک یا پولی تھین بیگز پائے گئے تو انہیں مروجہ قوانین کے تحت قیدو جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More