The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

لکی مروت‘ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا ایکشن‘ تاجروں کو ہزاروں روپے جرمانہ کردیا

14

اتوار اکتوبر
14:30

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نورنگ امین اللہ خان نے دودھ میں ملاوٹ اور مہنگے داموں کھانے پینے کی چیزں فروخت کرنے پر تاجروں کو ہزاروں روپے جرمانہ کردیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر لکی مروت عبدالحسیب کو ملنے والی عوامی شکایات پر کاروائی کرتے ہوئے انہوں نے مختلف بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں چیک کیں اور خریداروں سے نرخوں سے متعلق باز پرس کی ۔

انہوں نے سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی اور مہنگائی کا نوٹس لیتے ہوئے متعد تاجروں کو موقع پر جرمانہ کردیا، اس کے علاوہ انہوں نے دودھ میں ملاوٹ پر بھی شیر فروشوں پر بھاری جرمانے عائد کئے ۔ ایڈیشنل اے سی امین اللہ خان نے واضح کیا کہ مصنوعی مہنگائی، ذخیرہ اندوزی، منافع خوری، چور بازاری اور ملاوٹ میں ملوث افراد جرمانوں کے ساتھ ساتھ جیل بھی بھگتیں گے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More