The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

لکی مروت، پولیس نے منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، دو افراد گرفتار

12

ہفتہ اکتوبر
16:29

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) پولیس نے منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو افراد گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 3کلو چرس اور ہتھیار برآمد کرلئے ۔

(جاری ہے)

خفیہ اطلاع ملنے پر ڈڈیوالہ پولیس نے وانڈہ گلاپہ کے نزدیک چیکنگ کے دوران کرک کی جانب سے آنے والی مشکوک موٹر سائیکل کو روک کر سوار افراد سے تلاشی کے دوران 3کلو چرس، ایک پستول اور کارتوس برآمد کرکے قبضے میں لے لئے۔ پولیس نے پنجاب کے ضلع میانوالی سے تعلق رکھنے والے دونوں ملزمان عامر اور رفیع اللہ کو گرفتار کرکے ان کی موٹر سائیکل بھی تحویل میں لے لی اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More