The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

لکی شہر کے مین لاری اڈے پر پانی کا چھڑکائو نہ ہونے کے سبب گرد و غبار نے ڈیرے ڈال دیئے

15

اتوار اکتوبر
14:30

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) لکی شہر کے مین لاری اڈے پر پانی کا چھڑکائو نہ ہونے کے سبب گرد و غبار نے ڈیرے ڈال دیئے جبکہ دوسری طرف محلہ حقداد آباد اور شہر کے دیگر حصوں میں نکاسی آب کے نالوں سے تعفن اٹھنے لگا۔ لکی شہر میں سے گزرنے والی بنوں میانوالی شاہراہ کے تاجہ زئی درہ تنگ سیکشن پر ریت جم جانے سے گاڑیوں کی آمد و رفت کے دوران دھول اور گرد اڑتی ہے جس سے شہریوں کا جینا محال ہے اور زکام، کھانسی اور سانس کی بیماریاں پھیل رہی ہیں۔

(جاری ہے)

میونسپل اہلکار کئی بار ریت ہٹا چکے ہیں لیکن سڑک کو دھو کر صاف نہ کرنے اور دونوں اطراف شولڈرز کی عدم پختگی کی وجہ سے ریت دوبارہ سڑک پر جم جاتی ہے، محلہ حقداد آباد کی حاجی محمود سٹریٹ میں نکاسی آب کے نالوں سے اٹھنے والے تعفن سے اہل علاقہ اور راہ گزرنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے شہر کے بعض دیگر حصوں میں بھی صفائی کی صورتحال تسلی بخش نہیں۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر اور ٹی ایم او سے مطالبہ کیا ہے کہ روزانہ صبح اور شام کے اوقات میں پوسٹ گریجویٹ کالج سے سعید خیل موڑ تک سڑک پر پانی کا چھڑکائو کیا جائے جبکہ محمود سٹریٹ سمیت شہر کے دیگر حصوں کی صفائی کے لئے اقدامات لئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More