The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

لڑکی سے بدسلوکی کا مقدمہ پڑوسی باپ بیٹوں کیخلاف درج … پڑوسی عماد نے جسم کے مختلف حصوں پر ہاتھ لگایا اور اپنے بھائی فواد کے ساتھ مل کر تشدد کا نشانہ بنایا،متاثرہ لڑکی کا … مزید

4

پڑوسی عماد نے جسم کے مختلف حصوں پر ہاتھ لگایا اور اپنے بھائی فواد کے ساتھ مل کر تشدد کا نشانہ بنایا،متاثرہ لڑکی کا بیان

بدھ ستمبر
16:18

لڑکی سے بدسلوکی کا مقدمہ پڑوسی باپ بیٹوں کیخلاف درج
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں لڑکی سے بدسلوکی اور تشدد کا مقدمہ پڑوسی دو بھائیوں اور ان کے والد کیخلاف متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تینوں نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیا۔نارتھ ناظم آباد میں لڑکی سے بدسلوکی کے واقعہ کا مقدمہ نارتھ ناظم آباد تھانے میں متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے، پولیس کے مطابق لڑکی نے پولیس کو بیان دیا کہ پڑوسی عماد نے جسم کے مختلف حصوں پر ہاتھ لگایا اور اپنے بھائی فواد کے ساتھ مل کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

لڑکی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لڑکوں کے والد نذیرسے شکایت کی تو الٹا انہوں نے گالیاں دینی شروع کر دیں، 15 پر فون کرکے پولیس بلائی تو پولیس نے دونوں بھائیوں کو حراست میں بھی لیا، لیکن جب تھانے پہنچی تو دونوں بھائی تھانے میں نہیں تھے۔متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ ملزم عماد اس سے قبل میری خالہ کے ساتھ بھی غلط حرکت کرچکا ہے جس کا مقدمہ بھی میری خالہ درج کراچکی ہے، جبکہ لڑکی کے بھائی نے الزام لگایا کہ دونوں ملزمان نے اسکی بہن کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی ہے۔پولیس نے مقدمہ درج ہونے کے بعد نذیر خان اس کے بیٹوں عماد خان اور فواد خان کو گرفتار کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More