The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

لوہا مارکیٹ ،غلہ منڈی اورٹمبرمارکیٹ شہرسے باہر منتقل کرنے کا فیصلہ

10

ملتان ۔14 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) کمشنر ملتان ڈویژن ملتان جاوید محموداختر نے کہا ہے کہ ملتان میں شجرکاری ،تدارک پولیو وتدارک ڈینگی آگہی مہم میں سول سوسائٹی کو بھی شامل کیا جائیگا، ملتان میں بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر لوہا مارکیٹ،غلہ منڈی اورٹمبر مارکیٹ کو بھی عنقریب شہر سے باہرمنتقل کیا جائیگا،سول سوسائٹی کی جانب سے ملتان کی بہتری کیلئے تجاویز کو اہمیت دی جائے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے دفتر میں سول سوسائٹی فورم ملتان کے چیف کوآرڈینیٹراور شعور ترقیاتی تنظیم کے صدر شاہد محمود انصاری چیف ایگزیکٹو اورنگزیب خان بلوچ اور وائس چیئرمین چوہدری منصور احمد اور عادل محمود انصاری سے ملاقات کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سول سوسائٹی فورم کے وفد نے کمشنر ملتان ڈویژن ملتان جاوید محمود اختر کو عہدہ سنبھالنے پر سول سوسائٹی کی جانب سے مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

سول سوسائٹی کی جانب سے ملتان کو سرسبز شاداب بنانے کیلئے اور تدارک ڈینگی اور تدارک پولیو کے حوالے سے ڈویژنل انتظامیہ کے اقدامات کو حوصلہ افزاء قرار دیا اورکہا کہ اس حوالے سے سول سوسائٹی کی جانب سے بھر پور تعاون کیا جائیگا۔اس موقع پر سول سوسائٹی کی جانب سے کمشنر ملتان ڈویژن اور ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کو بھی سراہا گیا جس کے تحت لوہا مارکیٹ ،غلہ منڈی،ٹمبر مارکیٹ سمیت ویگن سٹینڈ ڈیرہ کو شہری حدود سے باہر منتقل کیا جا رہا ہے۔ سول سوسائٹی کے وفد نے کہا ہے کہ شہریوں کا یہ دیرینہ مطالبہ تھا کہ جس پر جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی انتظامیہ اور ملتان ڈویژن کے کمشنر اورڈپٹی کمشنر ملتان کا اقدام شہریوں کے لیے حوصلہ افزا ہے۔ اس موقع پر کمشنر ملتان جاوید محمود اختر نے سول سوسائٹی کے کردار کوبھی سراہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More