The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

لاہور ہائیکورٹ: چیف سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر صوبائی اور وفاقی افسران کو توہین عدالت کے نوٹس جاری

10

منگل ستمبر
19:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 15 ستمبر2020ء) لاہور ہائیکورٹ نے دائر کردہ توہین عدالت کی مختلف درخواستوں پر کارروائی کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب سمیت آئی جی پولیس پنجاب اور وفاقی محکمہ مذہبی امور کے سیکرٹری کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کردئیے ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ سرکاری سکولوں کے اساتذہ کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف جاری کئے گئے حکم نامے کی عدولی پرر چیف سیکرٹری پنجاب کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا گیا ہے اس طرح عدالتی حکم عدولی پر آئی جی پولیس پنجاب انعام غنی اور وفاقی سیکرٹری مذہبی امور سمیت محکمہ کے دیگر افسران کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More