The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

لاہور کے علاقے گلبرگ میں پلازے میں آگ لگ گئی … ریسکیو ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف

24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اکتوبر2020ء) افسوس ناک خبر لاہور کے علاقے گلبرگ کی ہے جہاں ایک پلازے کی دوسری منزل پر آگ بھڑک اٹھی ہے۔ریسکیو ٹیمیں موقعہ پر آگ بجھانے کے لیے پہنچ چکی ہیں۔ریسکیو اور ایدھی ذرائع کے مطابق آگ نے پلازے کے ایک حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔آگ کی شدت بہت زیادہ ہے اور حکام کے مطابق ریسکیو کی آٹھ گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ابھی تک ریسکیو ٹیم یا ذمہ دار اداروں کی طرف سے کسی قسم کے جانی نقصان سے متعلق نہیں بتایا گیااور یہ وجہ بھی پتا نہیں چل سکی کہ آگ کس وجہ سے لگی ہے۔آیا یہ شارٹ سرکٹ ہے یا کچھ اور اس کا پتا تحقیق کے بعد چل سکے گا۔یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی گلبرگ کے ایک مشہور پلازے میں بھی آگ لگ چکی ہے اور لاہور کے کئی پلازوں میں آگ لگنے کے واقعات پیش آ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

 ریسکیو اور ایدھی کی ٹیمیں موقعہ پر موجود ہیں اور آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔آگ کی شدت بہت زیادہ ہے یہی وجہ ہے کہ دو گھنٹے سے زائد کا وقت  گزر چکااور  ابھی تک آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی قسم کے جانی نقصان کا خدشہ تو نہیں  ہے  کیونکہ اس وقت پلازہ بند تھا تاہم اس حوالے سے حتمی طور پر کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا۔امید یہی کی جا  رہی ہے کہ  کسی  قسم کا جانی نقصان نہیں ہو گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More