The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

لاہور کی بڑی الیکٹرونکس مارکیٹ حفیظ سینٹر کے دوسرے فلو ر پر آگ بڑھک اٹھی،ریسکیو ٹیمیں آگ ب بجھانے میں مصروف

12

اتوار اکتوبر
12:15

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 18 اکتوبر2020ء) : صوبائی دارالحکومت لاہور کے پاش علاقے گلبرک لبرٹی چوک کے قریب واقع الیکٹرانکس اسیسریز کی سب سے بڑی اور معروف مارکیٹ حفیظ سنٹر کے دوسرے فلور پر اتوار کی صبح اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے فلور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ریسکیو 1122کے مطابق آگ لاہور کی معروف الیکٹرونکس مارکیٹ حفیظ سنٹر کے دوسرے فلورپر پڑے آتش گیر مادے کی وجہ سے لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے کچھ ہی دیر میں پورے فلور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث ہر طرف دھویں کے بادل چھا گئے۔

واقعہ کی فوری اطلاع پر ریسکیو 1122کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔ریسکیو آپریشن میں آگ بجھانے والی 15گاڑیوں اور 60 سے زائد ریسکیورز تا حال آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ ہفتہ وار تعطیل ہونے کی وجہ سے مارکیٹ میں لوگوں کا رش بہت کم تھا جس کی وجہ سے ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم آگ پر قابو پانے کیلئے ریسکیو آپریشن ابھی تک جاری ہے جبکہ نقصان کا تخمینہ آگ پر مکمل قابو پانے کے بعد ہی لگایا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More