The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

لاہور چیمبر اور آل پاکستان انجمن تاجران کا حفیظ سنٹر میں لگنے والی آگ پر گہرے دکھ کا اظہار … تاجروں کو ہونیوالے نقصان کا ازالہ ، مستقبل میں ایسے واقعات کے تدارک کیلئے … مزید

22

تاجروں کو ہونیوالے نقصان کا ازالہ ، مستقبل میں ایسے واقعات کے تدارک کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں، طارق مصباح، اشر ف بھٹی

اتوار اکتوبر
15:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) لاہورچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور آل پاکستان انجمن تاجران نے حفیظ سنٹر میں لگنے والی آگ سے ہونے والے بھاری نقصان پر رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ تاجروں کے ہونے والے نقصان کاازالہ کیا جائے ۔ لاہورچیمبر کے صدر میاں طارق مصباح اوردیگر عہدیداران نے کہا کہ وہ حفیظ سنٹر کے تاجروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر فورم پر ان کی آواز اٹھائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حفیظ سنٹر لاہور کا ایک اہم اور بڑا تجارتی مرکز ہے جس میں چھوٹے اور بڑے تاجر کاروبار کرتے ہیں، اس آگ سے ہونے والے نقصان سے واپسی ناممکن ہے۔اس ضمن میں لاہور چیمبر حکومت سے یہ مطالبہ کرتا ہے ایک ایسا لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا کہ جلد سے جلد آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کر کے تاجروں کے ہونے والے نقصان کا ازالہ کرے۔

(جاری ہے)

آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے حفیظ سنٹر میں خوفناک آتشزدگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ اس سانحہ میں تاجروں کا کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے ۔

آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات ، مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام اور ریسکیو ٹیموں کے رسپانس ٹائم کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطحی کمیٹی بنائی جائے ۔ اسکے علاوہ فوری طو رپر تاجروں کو ہونے والے نقصان کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی بنا کر اس کا ازالہ کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More