The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

لاہور چیمبرز الیکشن، وائس آف ٹریڈرز الائنس کے عہدیداران کا مصری شاہ کا دورہ، تاجروں سے ملاقاتیں

11

پیر ستمبر
17:07

لاہور چیمبرز الیکشن، وائس آف ٹریڈرز الائنس کے عہدیداران کا مصری شاہ ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) لاہور چیمبرز الیکشن میں وائس آف ٹریڈرز کے پینل سے انتخابات میں حصہ لینے کے وائس چیئرمین وائس آف ٹریڈرز میاں کامران سیف، صدر عاصم مغل نے اپنے دیگر ساتھیوں سمیت رانا ریاض، ذوالفقار علی ،محمد سوید ،منشاء بھٹی ،محمد خالد اور سید تقی علی شاہ نے تاجروں سے ملاقاتوں کے سلسلہ میں مصری شاہ کا دورہ کیا اور تاجروں سے ملاقاتیں کی ،اس دوران وائس چیئرمین میاں کامران سیف نے کہا کہ وائس آف ٹریڈرز چھوٹے تاجروں کی آواز بن کر ابھرے گا اور تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں رہے گا ۔

(جاری ہے)

عاصم مغل صدر وائس آف ٹریڈرز نے کہا کہ لاہور چیمبرز الیکشن میں اس بار ہمارا نیا گروپ آیا ہے تاجروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروانا ہمارا منشور ہے اور اس پر عمل کرینگے ۔رانا ریاض جنرل سیکرٹری نے کہا کہ مختلف مارکیٹوں کے دوروں کے دوران تاجروں نے ہمیں حمایت کی یقین دہانی کروائی ہے ،انشاء اللہ انتخابات میں سرپرائز دینگے ،اب نئی قیادت سامنے لانا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More