The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

لاہور پولیس آپریشنز ونگ کا پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف کریک ڈائون جاری … 10 روز کے دوران106 گداگر گرفتار،51مقدمات درج کئے گئے، ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان

8

10 روز کے دوران106 گداگر گرفتار،51مقدمات درج کئے گئے، ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان

اتوار ستمبر
18:40

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 13 ستمبر2020ء) ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کی ہدایت پر لاہور پولیس آپریشنز ونگ پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف جاری مہم کے دوران روزانہ کی بنیاد پر بھرپور کارروائیاں عمل میں لارہی ہے۔ خصوصی مہم کے دوران106پیشہ ور بھکاری گرفتار کر کے مختلف تھانوں میں 51 مقدمات درج کئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنزاشفاق خان نے بتایا کہ ماڈل ٹائون ڈویژن نے کارروائی کے دوران 24، سول لائنزڈویژن 46، اقبال ٹائون ڈویژن 13 ،کینٹ ڈویژن06جبکہ صدر ڈویژن نے 17 پیشہ وربھکاری گرفتارکئے۔

گرفتار پیشہ ور بھکاریوں میں42مرد،62 خواتین اور02 خواجہ سراء شامل ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنزنے کہا کہ بھکاریوں کیخلاف پولیس ،چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور سوشل ویلفیئرز کی مشترکہ ٹیمیں کارروائیاں عمل میں لا رہی ہیں۔بچوں سے بھیک منگوانے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ڈویژنل ایس پیز اپنے اپنے علاقوں میں شاہرائوں، چوراہوں پر کھڑے ہونے والے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈائون تیز کریں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More