The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

لاہور: ٹریفک وارڈن نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی

8

منگل ستمبر
19:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 15 ستمبر2020ء) لاہور ٹریفک پولیس کے ایک وارڈن نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو مسلح ڈاکوئوں کو حراست میں لے کر تھانہ شیراکوٹ پولیس کے حوالے کردیا ہے پولیس کے مطابق ٹریفک وارڈن محمد بلال موٹر سائیکل پر سوار ہو کر ڈیوٹی پر جا رہا تھا کہ اس نے دو ڈاکوئوں کو گن پوائنٹ پر ایک شہری کو لوٹتے ہوئے دیکھا جسے دیکھ کر ڈاکوئوں نے فرار ہونے کی کوشش کی تو ٹریفک وارڈن محمد بلال نے ڈاکوئوں کا تعاقب کر کے انہیں پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیاگرفتار کئے گئے ڈاکوئوں کی شناخت اشفاق اور عمر کے نام سے ہوئی ہے پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More