The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

لاہور میں طالبہ کو اسلحہ دکھا کر ریپ اور قتل کرنے کی دھمکیاں دینے والا نوجوان گرفتار … نوجوان نے لڑکی کواغواء کرنے کی بھی کوشش کی تھی جس کے بعد لڑکی کی جانب سے ایف آئی … مزید

5

لاہور (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 ستمبر 2020ء) لاہور میں طالبہ کو اسلحہ دکھا کر ریپ اور قتل کرنے کی دھمکیاں دینے والا نوجوان گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور سے ایک انتہائی تشویشناک خبر سامنے آئی تھی جس میں ایک اوباش نوجوان طالبہ کو ڈرا دھمکا کر اسے جان سے مار دینے اور عزت کو تار تار کرنے کی دھمکیاں دیتا رہا۔ سینیئر اینکر پرسن وسیم بادامی نے اپنی ٹاک شو میں دھمکی آمیز ویڈیو پلے کی جس میں لڑکے کو صاف دیکھا اور سنا جا سکتا ہے کہ وہ کس قدر ڈھٹائی کے ساتھ دھمکی آمیز ویڈیو پیغام ریکارڈ کر رہا ہے۔ لڑکے نے ویڈیو کے آغاز میں کہا کہ ہم دل نہیں توڑتے، ہڈیاں توڑتے ہیں۔ ویڈیو کا جو حصہ دکھایا گیا ہے اس میں بظاہر لگ رہا ہے کہ سفاک نوجوان لڑکی سے کوئی چیز منوانے کی بات کر رہا ہے، اور انکار کی صورت میں ساتھ رکھے اسلحے کے استعمال کی دھمکی دے رہا ہے۔

(جاری ہے)

سینیئر اینکر پرسن کے مطابق نوجوان نے لڑکی کو ایک مرتبہ اغواء کرنے کی بھی کوشش کی تھی جس کے بعد لڑکی کی جانب سے ایف آئی آر بھی کٹوانی کی کوشش کی گئی لیکن بالآخر جب اس سے متعلق کوئی پیشرفت نہ ہوئی تو متاثرہ لڑکی نے چار و ناچار وہ دھمکی آمیز ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دی۔ اینکر پرسن وسیم بادامی نے جذباتی انداز میں حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر اس نوجوان کو یہ خوف ہو کہ اس کی اس حرکت کی وجہ سے اس کا منہ توڑا جا سکتا ہے تو وہ ایسی حرکت کرنے کی جسارت نہ کرے کبھی۔

۔متاثرہ لڑکی کا نام فاطمہ بتایا گیا جس کی حمایت نے ٹوئیٹر صارفین نے ٹوئیٹر پر فاطمہ کے نام سے ٹرینڈ بھی شروع کیا اور دھمکی آمیز ویڈیو کی شدید مذمت کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے سخت ایکشن لینے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔خبر میڈیا پر آنے کے بعد ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جا رہا تھا اور اب طالبہ کو دھمکیاں دینے والا نوجوان قانون کے شنکجے میں آ چکا ہے۔ خیال رہے کہ لڑکی کو اسلحہ دکھا کر ریپ اور قتل کی دھمکیاں دینے والا نوجوان بیرون ملک فرار ہونے کے لیے پر تولنے لگا تھا تاہم پولیس نے اب حراست میں لے لیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اب مزید کاروائی شروع کر دی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More