The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

لاہور سیالکوٹ موٹر وے اجتماعی زیادتی کیس، متاثرہ خاتون کا بیان قلمبند کرنا پولیس کے لئے چیلنج بن گیا

9


Live Updates

منگل ستمبر
19:39

لاہور سیالکوٹ موٹر وے اجتماعی زیادتی کیس، متاثرہ خاتون کا بیان قلمبند ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 15 ستمبر2020ء) لاہور سیالکوٹ موٹروے اجتماعی زیادتی کیس کی متاثرہ خاتون نے اچانک خاموشی اختیار کرلی ہے اور تفتیشی ٹیم کے ساتھ ساتھ حکومتی ارکان سے رابطے منقطع کر دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے اس سانحہ کی تفتیش کرنے والی پولیس پارٹی کو متاثرہ خاتون کا بیان قلمبند کرنے کے سلسلے میں انتہائی دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ متاثرہ خاتون سے بیان لینا پولیس کے لئے ایک چیلنج بن چکا ہے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ لاہور پولیس نے متاثرہ خاتون سے بیان لینے کے لئے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق خاتون کا بیان ریکارڈ نہ ہونے کی وجہ سے پولیس کو تفتیش میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ بیان قلمبند کئے بغیر کیس کو آگے بڑھانا مشکل ہوچکا ہے یہ بھی بتایاگیا ہے کہ کیس میں شامل تمام ملزمان سیریل کلنگ کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔



موٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More