The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

لاہور سیالکوٹ موٹروے کیس میں مزید پیشرفت ،ملزم وقار کے برادر نسبتی عباس نے بھی گرفتاری دیدی … عباس نے شیخوپورہ میں خود کو پولیس کے حوا لے کیا ،عباس ملزم وقار کے نام پر … مزید

8


Live Updates

عباس نے شیخوپورہ میں خود کو پولیس کے حوا لے کیا ،عباس ملزم وقار کے نام پر لی گئی سم استعمال کر رہا تھا

پیر ستمبر
15:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) لاہور سیالکوٹ موٹروے کیس میں مزید پیشرفت ہوئی ہے،ملزم وقار کے برادر نسبتی عباس نے بھی گرفتاری دیدی، عباس نے شیخوپورہ میں خود کو پولیس کے حوا لے کیا ،عباس ملزم وقار کے نام پر لی گئی سم استعمال کر رہا تھا۔دوسری جانب موٹروے پر خاتون سے زیادتی کیس کا مرکزی ملزم تاحال گرفتار نہ ہو سکا۔ پولیس نے عابد کے بہنوئی اور مزید رشتہ داروں کو بھی حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں۔از خود گرفتاری دینے والے ملزم وقار نے دوران حراست اہم انکشاف کیا ہے ، ملزم نے تفتیش کے دوران بتایا کہ ملزم عابد کچھ عرصے سے شفقت نامی شخص کے ساتھ وارداتیں کرتا رہا ہے، شفقت بہاولنگر کا رہائشی اور عابد علی کا دوست ہے۔ سی آئی اے نے شفقت کی گرفتاری کے لئے متعدد ٹیمیں بہاولنگر، لاہور اور شیخوپورہ روانہ کر دی ہیں۔پولیس کے مطابق وقار الحسن ابتدائی تحقیقات میں واقعے میں ملوث نہیں پایا گیاتاہم حتمی فیصلہ ڈی این اے رپور ٹ آنے کے بعد ہوگا۔



موٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More