The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری و نجی سکولز صبح ساڑھے سات بجے لگیں گے‘ ایک بجے چھٹی ہوگی، آدھے بچے ایک روز اور آدھے اگلے روز بلوائے جائیں گے‘ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ … مزید

4

اتوار ستمبر
16:40

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 13 ستمبر2020ء) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری و نجی سکولز صبح ساڑھے سات بجے لگیں گے جبکہ ایک بجے چھٹی ہوگی، آدھے بچے ایک روز اور آدھے اگلے روز بلوائے جائیں گے، محکمہ سکول ایجوکیشن نے تعلیمی ادارے کھولنے کے طریقہ کار پر تفصیلی ہدایات جاری کردیں۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سکول کھولنے کے حوالے سے باقاعدہ شیڈول جاری کردیا‘ تمام سکولز ہفتے میں چھ روز کھلا کریں گے، سکولوں میں صبح کے وقت اسمبلی نہیں ہوا کرے گی اور نہ ہی کھیلیں کروائی جائیں گی۔سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کی گئی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ سکول صبح ساڑھے سات سے دوپہر ایک بجے تک لگیں گے۔ سرکاری و نجی سکولز کے بچے آدھے ایک روز اور آدھے اگلے روز آئیں گے۔

(جاری ہے)

ہدایات کے مطابق پہلا گروپ پیر ،بدھ اور جمعہ کو سکول آئے گا جبکہ دوسرا گروپ منگل، جمعرات اور ہفتہ کے روز آیا کرے گا‘ مانٹیرنگ ٹیمیںایس او پیز اور گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کروائیں گی۔ تعلیمی سال آدھا ہونے کی وجہ سے نصاب کو چالیس فیصد پڑھایا جائے گا۔ہدایات کے مطابق تمام سکول نئے جاری کردہ نصاب کے مطابق امتحانات اور ٹیسٹ تیار کریں گے۔ نوٹیفکیشن میں مڈل کلاسز کا آغاز 23 ستمبر سے اور پرائمری کلاسز کا آغاز یکم اکتوبر سے شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More