The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

لاہور اور کراچی میں زیادتی کے واقعات میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے،ثروت اعجاز قادری

17

پیر ستمبر
21:45

ْحیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے مطالبہ کیا ہے کہ لاہور اور کراچی میں زیادتی کے واقعات میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے۔

(جاری ہے)

حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ثروت اعجاز قادری نے کہاکہ لاہور اور کراچی کے واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے موثر قانون سازی اور اس پر عملدرآمد کی اشد ضرورت ہے، انہوںنے کہاکہ پاکستان کی سالمیت کے خلاف اندرونی وبیرونی سازشیں کی جارہی ہیں آزادی اظہار رائے کے نام پر اندرون وبیرون ملک سوشل میڈیا پر اسلام کے خلاف گستاخانہ سازشین کرکے مسلمانون کے جذبات کو مجروح کیاجارہاہے، اسلام دشمن قوتیں ملک کے اندر فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کی کوشش کررہی ہیں، انہوںنے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ فرقہ وارانہ فساد کی سازشوں کا نوٹس لیں، انہوں نے کہاکہ ہم بانیان پاکستا ن کی اولاد ہیں پاکستان کی سالمیت کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، انہوںنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف بھر پور طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں سخت سزا دی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More