The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

لاہور ، ڈکیتی کے دوران خاتون سے زیادتی کے الزام میں 2 ملزمان گرفتار … ڈی این اے ٹیسٹ کرالیا ، رپورٹ آنے کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ، پولیس

5

ڈی این اے ٹیسٹ کرالیا ، رپورٹ آنے کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ، پولیس

Sajid Ali ساجد علی
جمعرات ستمبر
10:56

لاہور ، ڈکیتی کے دوران خاتون سے زیادتی کے الزام میں 2 ملزمان گرفتار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2020ء) لاہور کے علاقے رائے ونڈ میں ڈکیتی کے دوران خاتون سے زیادتی کے الزام میں 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیاگیا ، جبکہ گرفتاری کے بعد ملزمان کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی  کرالیا گیا ہے ، جس کی رپورٹ آنے کے بعد گرفتار ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ یاد رہے کہ  ڈکیتی کی واردات کے دوران خاتون کو شوہر اور بیٹے کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہورکے علاقے رائیونڈ میں خاتون کو اس کے گھر میں شوہر اور بیٹے کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ۔ 2 ملزمان نے رائیونڈ کے علاقے میں واقع گھر میں ڈکیتی کی واردات کی اور اس دوران گھر میں موجود باپ بیٹے کو یرغمال بنا لیا۔

(جاری ہے)

ڈاکووں نے باپ بیٹے کے سر پر بندوق تان کر ان کے سامنے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔  واضح رہے کہ پنجاب میں خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے واقعات میں خوفناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 2020ء کے پہلے 6 ماہ کے دوران اجتماعی زیادتی کے 77 واقعات رپورٹ ہوئے ، 60 فیصد ملزمان کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا ۔ گوجرانوالہ ریجن اجتماعی زیادتی کے واقعات میں 30 واقعات کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا جبکہ فیصل آباد ریجن میں اجتماعی زیادتی کے 12 واقعات سامنے آئے ۔ ملتان ریجن میں اجتماعی زیادتی کے 9 مقدمات درج ہوئے ، لاہور میں اجتماعی زیادتی کے 7 واقعات سامنے آئے ، اس کے علاوہ ڈیرہ غازی خان ریجن میں اجتماعی زیادتی کے 6 ، شیخو پورہ اور راولپنڈی میں 5 ، 5 واقعات رپورٹ ہوئے ، بہاولپور اور ساہیوال ریجن میں ایک ایک اور سرگودھا میں اجتماعتی زیادتی کے 2 واقعات ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More