The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

لاہورواقعے کے مجرموں کوسرعام پھانسی دی جائے،ارشدجاویدگوڑواڑہ

6

پیر ستمبر
21:25

پشاور۔14 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) پاکستان امن اصلاحی فلاحی کمیٹی کے تاحیات ممبرمیاںنایاب حاجی ارشدجاویدگوڑواڑہ برادران نے لاہورموٹر وے پرخاتون کیساتھ زیادتی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ اس گھنائونے جرم میں ملوث ملزمان کو سرعام پھانسی کی سزادی جائے تاکہ دوسرے لوگ اس سے عبرت حاصل کرسکیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ لاہورواقعے سے پوری دنیامیں ملک کی بدنامی ہوئی ہے اس قبیح فعل کے مرتکب عناصر انسان کہلانے کے مستحق نہیں اسلئے اس جرم میں ملوث ملزمان کوگرفتارکرکے کیفردارتک پہنچایاجائے اورانہیں سرعام پھانسی دے کر دوسروں کیلئے عبرتناک بنایاجائے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More