The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

لاہور، 8 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا سیف مسیح گرفتار، مقدمہ درج

11

بدھ ستمبر
20:05

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) پولیس نے 8 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کوگرفتارکر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق سیف مسیح نامی ملزم نے دو روز قبل اپنے گھر میں بچی کو درندگی کا نشانہ بنایا تھا۔ ملزم بچی کا قریبی رشتہ دار بھی ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس نے اطلاع ملنے پر ایک گھنٹے کے اندر ملزم کو گرفتار کیا اور اس کے خلاف تھانہ شفیق آباد میں مقدمہ بھی درج کرکے حوالات میں بند کردیا گیا۔ سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے ملزم پکڑنے پر ایس ایچ او شفیق آباد کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ سفاک درندے کو اس کے کیفرکرادر تک پہنچایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More