The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

لاہور، رانا یوسف کے ڈیرے پر بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کے حوالے سے تقریب

5

بدھ ستمبر
20:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 16 ستمبر2020ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ تقریبات کے سلسلہ میں گزشتہ آٹھویں روز کی تقریب رانا یوسف کے ڈیرے پر پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی میاں عزیز الرحمن چن کی صدارت میں منعقد ہوئی۔اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا کہ آج اگر ملک میں پیپلز پارٹی کی عوامی و فلاحی حکومت کا قیام ہوتا تواس وقت ملک کی یہ حالت نہ ہوتی جو آجکل ہو چکی ہے فوری طور پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانے کی اشد ضرورت ہے عوام کی سیاست صرف اور صرف بلاول بھٹو ہی کرتے ہیں باقی جماعتیں تو غریبوں کا نام لیکر ووٹ تو لے لیتی ہیں مگر عوام کی فلاح کے لئے ان کے پاس کوئی پروگرام ہی نہیں ہوتا ہے۔فیصل میر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو آج خیال آیا ہے کہ عوام کو روٹی کپڑا اور مکان کی ضرورت ہے مگر قوم گواہ ہے کہ بھٹو شہید نے تواس جماعت کی بنیاد ہی غریبوں کو روٹی کپڑا اور مکان فراہم کرنے کے لئے رکھی تھی اور جب جب بھی پیپلز پارٹی کو حکومت کرنے کا موقع ملا تو ہم نے غریبوں کو روٹی کپڑا اور مکان فراہم کیا جس کی وجہ سے غریبوں کو گھر ملے اور روز گار بھی ملا اب بھی ہم بلاول کو وزیراعظم بنا کر غریبوں کو روز گار بھی دیں گے اور ان کو گھر بھی فراہم کریں گے ،تقریب کے اختتام پر کیک بھی کاٹا گیا جبکہ آصف علی زرداری اوربلاول بھٹو زرداری کی لمبی زندگی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

(جاری ہے)

تقریب میں امجد علی جٹ ‘ رائو شجاعت علی‘ عدیل تاج پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر اور زونل عہدیدار بھی موجود تھی

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More