The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

لاہور، دوغلی پالیسی قبو ل نہیں ہمارا آئینی مطا لبہ تسلیم کیا جائی: گڈز ٹرانسپورٹرز

9


Live Updates

منگل ستمبر
20:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 15 ستمبر2020ء) آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن لاہور ڈو یژن کے جنرل سیکرٹری محمد اظہرقادری نے کہاہے کہ دوغلی پالیسی قبو ل نہیں ہمارا آئینی مطا لبہ تسلیم کیا جائے،حکومت اور متعلقہ اداروں ہٹ دھرمی چھوڑ کر ایکسل ویٹ لوڈلمٹ قانون پر فوری عملدرآمدکرائیں،ٹرانسپورٹرز چاہتے ہیں ایکسل لوڈ لمٹ پر عملدرآمد کروایا جائے اور اوورلوڈنگ پر پابندی عائد کی جائے۔ ان خیالا ت کااظہار انہو ں نے آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے رہنمائوں چوہدری عاطف ، چوہدری گل شیر ، چوہدری بشارت ، حاجی ظفر ، چوہدری مزمل ، ماجدزمان اعوان ، اعجاز گجر ، حاجی امتیاز اور دیگر عہدیداران سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہاکہ NHAاور موٹروے پولیس ایکسل ویٹ لوڈلمٹ قانون پر عمل کرکے عدالتی حکم کا مذا ق اڑا رہے ہیں، ایکسل لوڈ لمٹ کا نفاذ ملکی اثاثوں کے تحفظ اور انسانی زندگیوں کی حفاظت کے لیے ناگزیر ہے لہٰذا حکومت اس معاملے کو مفاد عامہ کا مسئلہ سمجھتے ہوئے فوری اقدامات اٹھائے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ موٹروے پولیس اوورلوڈنگ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت ایکشن لے اور فوری ایکسل لوڈ لمٹ کو نافذ کرے۔اگر کوئی سرکاری عہدیدار ایکسل لوڈ لمٹ کے نفاذ کو موخر یا معطل کرنے کا سبب بنتا ہے تو اس کے نتیجہ میں ملکی اثاثوں کو پہنچنے والا نقصان اس افسر کی تنخواہ سے پورا کیا جائے۔



موٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More