The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

لاہور، اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاوٴن۔بجلی چوری اور امانت میں خیانت کے مقدمات میں مطلوب 4 اشتہاری ملزمان گرفتار

14

Umer Jamshaid عمر جمشید
ہفتہ اکتوبر
18:18

لاہور، اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاوٴن۔بجلی چوری اور امانت میں خیانت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق
مجید کھوکھر) ایس پی اقبال ٹاوٴن انویسٹی گیشن عبدالوہاب کی سربراہی میں
اقبال ٹاوٴن ڈویڑن کا اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاوٴن۔بجلی چوری اور امانت
میں خیانت کے مقدمات میں مطلوب 4 اشتہاری ملزمان گرفتار۔گرفتار اشتہاری
ملزمان میں واجد علی، خالد رفیق، نوید اور صادق شامل۔

(جاری ہے)

انویسٹی گیشن پولیس
شیرا کوٹ نے بجلی چوری کے مقدمے میں ایک سال سے مطلوب2 اشتہاری ملزمان واجد
علی اور خالد رفیق کو گرفتار کیا۔

انویسٹی گیشن پولیس ساندہ نے بجلی چوری
کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم نوید کو گرفتار کیا۔انویسٹی گیشن پولیس
ساندہ نے ہی امانت میں خیانت کے مقدمے میں مطلوب اشتہار ی صادق کو گرفتار
کیا۔انویسٹی گیشن پولیس ٹیموں نے اشتہاری ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد
سے گرفتارکیا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور کا اشتہاری ملزمان کی گرفتاری
پر پولیس ٹیمز کو شاباش۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More