The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

لاہور،رشتہ نہ دینے پر45سالہ شہری توقیر کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والا اشتہاری ملزم عدنا ن عر ف دانی گرفتار

15

Umer Jamshaid عمر جمشید
ہفتہ اکتوبر
18:17

لاہور،رشتہ نہ دینے پر45سالہ شہری توقیر کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق
مجید کھوکھر) ایس پی سٹی انویسٹی گیشن توحید الرحمن میمن کی سربراہی میں
شادباغ پولیس کی کارراوئی۔رشتہ نہ دینے پر45سالہ شہری توقیر کو فائرنگ کر
کے قتل کرنے والا اشتہاری ملزم عدنا ن عر ف دانی گرفتار۔مقتول توقیر نے
اپنی بیٹی کارشتہ دینے سے انکار کیا تھا جس کا اشتہاری ملزم عدنان کو رنج
تھا۔

(جاری ہے)

ملزم عدنان عرف دانی نے3ماہ قبل مقتول توقیر کے گھر کی دہلیز پر اندھا
دھند فائرنگ کرکے فرار ہوگیا تھا۔مقتول توقیر 17روز ہسپتال میں زیر علاج
رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہو گیا تھا۔انچار ج انویسٹی
گیشن شادباغ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اشتہاری ملزم
کو گرفتار کیا۔گرفتار اشتہار ی ملزم عدنان عرف دانی کی نشاندہی پر آلہ قتل
پسٹل برآمد کر لیا گیا ہے۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور کی طرف سے مطلوب
اشتہار ی ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More