The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

لاہور،حمزہ شہبازشریف کواپنے علاج کا آئینی حق دیا جائے : سلیم ر ضا

6

منگل ستمبر
20:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 15 ستمبر2020ء) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ حمزہ شہبازشریف کواپنے علاج کا آئینی حق دیا جائے،اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو میڈیکل ایمرجنسی کی بنیاد پر فوری طورپر ہسپتال منتقل کیا جائے، اگر حمزہ شہباز کو مزید کسی سنگین صورتحال حال کا سامنا کرنا پڑا تو اس کی ذمہ دار حکومت ہوگی ۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ حکومت کا سیاسی مخالفین کی زندگیوں سے کھیلنا، سیاستدانوں کی بیماری کو ان پر دباو ڈالنے کے لیے استعمال کرنا شرمناک ہے۔ حکومت سیاسی مخالفین کی بیماری پر سیاست بند کرے،انتقامی سیا ست کی انتہا ہوگئی حمزہ شہبا زکے علاج کیلئے احتجاج کاراستہ اختیارکرنے پر مجبور کیاگیا، حکومت تمام سیاسی قیدیوں کو طبی، عدالتی اور قانونی سہولیات فوری مہیا کرے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More